5 اپریل، 2007، 2:03 PM

کلام نور

کلام نور

حضرت محمد مصطفی (ص) نے فرمایا :اپنے دلوں کو نرمی اور محبت و مہربانی کا عادی بناؤ اور زیادہ سے زیادہ غور و فکر کیا کرو۔

* مجھے اس لئے مبعوث کیا گیا ہے کہ اخلاقی فضائل کو مکمّل کروں ۔

 * خدا کی اس طرح عبادت کرو کہ گویا اس کو واضح طور پر دیکھ رہے ہو اوراگر تم اس کو نہ بھی دیکھو تو وہ تو تمہیں دیکھ رہا ہے۔

 ایمان دل کے ذریعے شناخت ، زبان کے ذریعے بات اور اعضاء کے ذریعے عمل کرنا ہے ۔

 بہترین کام نیت کی پاکی ہے ۔

 عبادت کے ستّر جزء ہیں ، جن میں بہترین جزء ، رزق حلال حاصل کرنا ہے ۔

 * ایک شخص رسول مقبول حضرت محمد (ص) کے پاس آیا اور عرض کی : مجھے نصیحت فرمائیے ۔ حضور (ص) نے اسے کچھ نصیحتیں فرمائیں جن میں ایک یہ تھی : " لوگوں کو دوست بناؤ تاکہ وہ بھی تمہیں دوست رکھیں ۔"

 * خداوند عالم کی نعمتوں کے بارے میں سوچنا ، عظیم عبادت ہے ۔

 * اگر تم سے کوئی بات پوچھی جائے جو تم نہیں جانتے ،تو کہدو کہ میں نہیں جانتا ، کیونکہ یہ عقلمندی کی دلیل ہے ۔

 * جس طرح تم پسند کرتے ہو کہ خدا تمہیں بخش دے اسی طرح تم بھی اس کے بندوں کو معاف کردیا کرو۔

 * میں مکارم اخلاق کی تکمیل کے لئے بھیجا گیا ہوں ۔

 * بچّوں کو دوست رکھو اوران کی نسبت مہربان رہو ۔

 * لوگوں میں ذلیل وہ شخص ہے جو مخلوق خدا کو ذلیل سمجھے ۔

 * جو شخص ناجائز طریقہ سے کسی چیز کو حاصل کرنا چاہئے وہ ناکام اوراکثر پریشان رہتا ہے ۔

 * سب سے زیادہ قابل قدر انسان وہ ہے جس کے پاس زیادہ علم ہے ۔

 * مسلمانوں کے راستے کی اذیت رساں چیز دور کرو تا کہ تمہاری نیکیاں زیادہ ہوں ۔

 * فیصلہ کرنے میں انصاف سے کام لواور فیصلہ عدالت کے ساتھ کرو ، بات اچھی کہو ، اس لئے کہ خدا بھی محسن ہے اور احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔

 * جس شخص نے کتاب میں مجھ پر صلوات لکھی جب تک اس میں میرا نام باقی رہے گا ملائکہ اس کے لئے استغفار کرتے رہیں گے ۔

 * بروز محشر سب حسب و نسب منقطع ہوجائیں گے سوائے میرے حسب و نسب کے ۔

 * خود پسندی سے بچو ، ورنہ تمہارا کوئی دوست نہ رہ جائے گا ۔

 * حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ حضور (ص) نے ارشاد فرمایا چار چیزیں ایسی ہیں کہ وہ جس شخص کو مل گئیں اس کودنیا اور آخرت میں بھلائياں مل گئیں دل شکر کرنے والا زبان ذکر کرنے والی اور جسم جو بلا پر صابر ہواور بیوی جو اپنی جان اور شوہر کے مال میں اس سے خیانت نہیں کرنا چاہتی ۔

 * قیامت کے دن لوگوں کے نامۂ اعمال میں حسن اخلاق سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوگی ۔جس نے اپنے اخلاق کو سنوارا اس کے لئے شب بیداری کرنے والے روزہ دار جیسا ثواب ہے ۔

 * خوش اخلاقی گناہ کو ایسے پگھلا دیتی ہے جیسے دھوپ برف کو ۔

 * اگر تم اپنی دولت سے کسی کی مدد نہیں کرسکتے تو اس سے اچھی طرح ملا کرو ، اچھا اخلاق ، دل سے کینہ ختم کردیتا ہے ۔

 * قرآن کی تلاوت بہترین عبادت ہے ۔

 * جو تلاوت قرآن میں مشغول ہو ،اسے شکر گزاروں کا ثواب ملتا ہے ۔

 * لوگوں میں ذلیل وہ شخص ہے جو مخلوق خدا کو ذلیل سمجھے ۔

 * اپنے دلوں کو نرمی اور محبت و مہربانی کا عادی بناؤ اور زیادہ سے زیادہ غور و فکر کیا کرو۔

 

 

News ID 466110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha